انجمن تاجران اوچ شریف کے صدرعمر خورشید سہمن کی قیادت میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)اوچ شریف میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے صدر، عمر خورشید سہمن نے کی۔ ریلی گیلانی امام بارگاہ سے شروع ہو کر الشمس چوک تک پہنچی، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی میں شریک افراد نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بلند کیے اور عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر عمر خورشید سہمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی حمایت میں ہر فورم پر آواز بلند کریں۔مقررین میں مولانا محمد شاہ جرار اور مولانا عبد الرؤف نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، اور جب تک فلسطینیوں پر ظلم جاری ہے، تمام مسلم ممالک کو ایک آواز ہو کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ریلی میں معزز شہریوں اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں حاجی غلام یسین سومرو، چوہدری طارق، حافظ جمیل احمد لنگاہ، میاں محمد عامر صدیقی، شفیق شہزاد، شفیق انجم، اظہر اقبال مغل، چوہدری محمد فیاض، چوہدری عمران طارق بھٹو چوہدری عرفان اصغر وسیم شہزاد مدنی اکرم اور دیگر شامل تھے۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر "فلسطین کا حقِ آزادی”، "اسرائیل کی جارحیت بند کرو” اور "فلسطینیوں کا ساتھ دو” جیسے نعرے درج تھے۔ریلی کے اختتام پر تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھائیں گے اور فلسطین کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ریلی کی اختتامیہ تقریب میں عمر خورشید سہمن نے کہا کہ یہ ریلی نہ صرف اوچ شریف بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی فلسطینی عوام کے ساتھ محبت اور یکجہتی کا مظہر ہے۔اس ریلی کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ اوچ شریف کے لوگ عالمی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور کسی بھی نوعیت کے ظلم کے خلاف بھرپور طریقے سے آواز بلند کرنے کے لیے تیار ہی