Advertisements

صوبائی حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کی زیر نگرانی شہر بھر سے ناجائز تجاؤزات کو ختم کرنے کاسلسلہ جاری

Assitant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

شہریوں کو چاہیے کہ وہ از خود ناجائز تجاؤ زات ختم کردیں ورنہ قانونی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدرکی وارننگ

 ا حمدپورشرقیہ (نامہ نگار) صوبائی حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ نوید حیدر کی زیر نگرانی شہر بھر سے ناجائز تجاؤزات کو ختم کرنے کاسلسلہ جاری،بھاری مشینری کے ذریعے دوکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے مسمار کردیئے۔

Advertisements

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ نوید حیدر کی زیرنگرانی گزشتہ دوروز سے شہر کے اہم بازاروں ڈیرہ نواب صاحب روڈ، کچہر ی روڈ اور بازاروں سے ناجائز تجاؤ زات کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اوربھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تجاؤزات کو ختم کیا جارہاہے۔ جس سے سڑکیں اور بازار کشاد ہ ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے کہا کہ ناجائز تجاؤزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ اور آنے والے دنوں میں اس کا دائر ہ کار محلوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا شہریوں کو چاہیے کہ وہ از خود ناجائز تجاؤ زات ختم کردیں ورنہ قانونی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔