Advertisements

پیرا فورس کا اوچ شریف میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، متعدد دوکانداروں کو جرمانے

Uchsharif
Advertisements

پیرا فورس حکام کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر شہر میں بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو

اوچ شریف(کرائم رپورٹر)پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، متعدد دوکانداروں کو جرمانے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ مختلف مارکیٹوں اور تجارتی علاقوں میں پیرا فورس نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے فٹ پاتھوں، سڑک کناروں اور بازاروں میں قائم تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دوکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی کہ اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں، فٹ پاتھ یا سڑک پر ہرگز نہ رکھیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فورس کی جانب سے متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پیرا فورس حکام کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر شہر میں بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو، شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو اور شہر کو تجاوزات کی آلودگی سے پاک رکھا جا سکے۔ عوام، دوکانداروں اور کاروباری حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعاون کریں، تجاوزات قائم نہ کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں

Advertisements