اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی سرکردگی میں چوک منیر شہید اور مین بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن
تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر 10 ہزار روپے جرمانے کیے گئے بلدیہ احمد پور شرقیہ کی انسداد تجاوزات ٹیم کی قیادت انفورسمنٹ انسپکٹر سید حسنین شاہ بخاری کر رہے ہیں
احمد پور شرقیہ: اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی فیصل احمد کی ہدایات کی روشنی میں بلدیہ احمد پور شرقیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر سید محمد حسنین بخاری کی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم تیزی سے جاری ہے -تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی سرکردگی میں گزشتہ روز چوک منیر شہید اور مین بازار میں آپریشن کلین اپ کیا گیا – اس دوران تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو 10 ہزار روپے جرمانے بھی کیے گئے- اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ,نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا کسی کو بھی سرکاری راستہ روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تجاوزات کے خلاف کاروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور کسی سے کسی قسم کی رو رعایت نہیں برتی جائے گی