Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی سرکردگی میں چوک منیر شہید اور مین بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن

Anti-encroachments drive in full swing in city AhmedpurEast
احمد پور شرقیہ: اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد بلدیہ احمد پور شرقیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر سید محمد حسنین شاہ بخاری کے ہمراہ چوک منیر شہید پر تجاوزات کے خاتمے کے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے
Advertisements

تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو موقع پر 10 ہزار روپے جرمانے کیے گئے بلدیہ احمد پور شرقیہ کی انسداد تجاوزات ٹیم کی قیادت انفورسمنٹ انسپکٹر سید حسنین شاہ بخاری کر رہے ہیں

احمد پور شرقیہ:  اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی فیصل احمد کی ہدایات کی روشنی میں بلدیہ احمد پور شرقیہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر سید محمد حسنین بخاری کی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم تیزی سے جاری ہے -تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی سرکردگی میں گزشتہ روز چوک منیر شہید اور مین بازار میں آپریشن کلین اپ کیا گیا – اس دوران  تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کو 10 ہزار روپے جرمانے  بھی کیے گئے- اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ,نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا کسی کو بھی سرکاری راستہ روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی تجاوزات کے خلاف کاروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور کسی سے کسی قسم کی رو رعایت نہیں برتی جائے گی

Advertisements