اینٹی کرپشن پنجاب کا 50 کروڑ سے کم کرپشن کے نیب کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ
Advertisements
لاہور: نیب قانون میں ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کا بڑا فیصلہ، نیب میں جاری 50 کروڑ سے نیچے والے تمام سیاسی اور محکموں کے کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن پنجاب کرے گا۔
زرائع وزیراعلی آفس کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھا دیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے نیب لاہور سے پچاس کروڑ سے نیچے والے تمام کیسز سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
Advertisements
عمران خان اور وزیراعلی کی منظوری کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے خط لکھا جارہا ہے۔