انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ احمد پور شرقیہ کے زیرِ اہتمام سالانہ یوم فتح ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
عقیدہ ختم نبوت محض ایک نظریاتی بحث نہیں،بلکہ ایمان کی روح ہے اس کے بغیر اسلام کا تصور نا مکمل ہے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ احمد پور شرقیہ کے زیرِ اہتمام سالانہ یوم فتح ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد،ملک بھر سے علماء کرام،ثناءخوانان رسول،انجمن تاجران،سیاسی،سماجی،صحافتی،وکلاء،سول سوسائٹی و دیگر تنظیموں کی کثیر تعداد میں شرکت
تفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی جامع مسجد شہداء چوک بازار میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام گیارہویں سالانہ یوم فتح ختم نبوت کانفرنس کا خوبصورت انعقاد کیا گیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی،مولانا سید ابوبکر شاہ،مولانا عمر حیات،مولانا محمد احمد جالندھری،مفتی عبد الباسط،مولانا سلیم اختر،محمد نفیس الحسین،سابق قادیانی اور طالب علم پنجاب کالج لاہور محمد یوسف و دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت محض ایک نظریاتی بحث نہیں،بلکہ ایمان کی روح ہے اس کے بغیر اسلام کا تصور نا مکمل ہے،کیونکہ یہ عقیدہ امت مسلمہ کی وحدت اور مرکزیت کا ضامن ہے نبوت کا سلسلہ ہی اس وقت ختم کیا جاتا ہے جب دین مکمل ہو جائے
انہوں نے مزیدکہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے حجتہ الوداع کے موقع پر بھی اعلان فرما دیا کہ ” آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا ” جب دین مکمل ہو گیا اور قرآن جیسی کتاب قیامت تک کیلئے محفوظ ہو گئی،تو اب کسی نئے نبی کی ضرورت باقی نہیں رہی اور عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان رسول حافظ عبید اللہ انور نے عقیدہ ختم نبوت کے خوبصورت پھول بکھیر کر محفل کو مزید چار چاند لگا دئیے شرکاء محفل داد دئیے بغیر رہ نا سکے آخر میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

