Contact Us

ڈاکٹر راحیل احمدصدیقی کی صادق پبلک سکول کے سپورٹس ڈے میں بطور مہمان خصوصی شرکت

Raheel Siddiqui - Annual Sports Day 2023 in Sadiq Public School Bahawalpur

والدین اوراساتذہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ اساتذہ نے جیت لیا

گھڑے توڑنے کا مقابلہ مہمان خواتین کے مابین ہوا تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کے والدین اور عمائدین شہر نے شرکت کی

بہاول پور ( ) صادق پبلک سکول بہاول پور میں فاؤنڈرز ڈے کے حوالے سے سالانہ سپورٹس2023ء کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کنوینر منیجمنٹ کمیٹی/ ممبر بورڈ آف گورنرز صادق پبلک سکول تھے۔ اس موقع پر طلبہ کی 100میٹر، 200میٹر، 400میٹرز دوڑوں کے مقابلے ہوئے۔ سابق طلبہ کے مابین 100میٹر کی دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ والدین اوراساتذہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ اساتذہ نے جیت لیا۔ گھڑے توڑنے کا مقابلہ مہمان خواتین کے مابین ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کراٹے، ڈمبل پی ٹی، ماس پی ٹی، جمناسٹک، گھڑ سواری  اور نیزہ بازی کے مظاہرے بھی کیے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی محترم ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ محترم راحیل احمد صدیقی نے بطور اولڈ صادقین اپنے دور کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ صادق کی عظیم الشان روایات میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہت اہم  ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی کھیلوں میں بھرپور شرکت اور غیرمعمولی کارکردگی کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی صحت کے لیے کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کے والدین اور عمائدین شہر نے شرکت کی جنہوں نے تقریب کو گہری دلچسپی سے دیکھا  اور طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔

Raheel Siddiqui - Annual Sports Day 2023 in Sadiq Public School Bahawalpur
Annual Sports Day 2023 in Sadiq Public School Bahawalpur
Annual Sports Day 2023 in Sadiq Public School Bahawalpur

مزید پڑھیں