سالانہ محفل ذکر و حمد و نعت پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں 05 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا رات گئے اوچشریف میں منعقد ہو گی
یہ عظیم الشان محفل بغداد ساؤنڈ سٹوڈیو کے فیس بک پیج پر براہ راست دکھائی جائے گی آخر میں پیر سید محمد شاہ جرار ذکر مراقبہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کروائیں گے
چنی گوٹھ+احمدپورشرقیہ +اوچشریف (نامہ نگار+کرائم رپورٹر ) سالانہ تاریخ ساز محفل معروف علمی و روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی میزبانی میں بتاریخ 05 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا رات گئے سرزمین اوچشریف میں منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے نامور علماء کرام،شعراء کرام،قرأ حضرات اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی تفصیلات کے مطابق معروف علمی و روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے چار رکنی ٹیم مولانا محمد راشد فاروقی،مولانا اعجاز الحق،مکی خانزادہ اور مدنی خانزادہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ساتویں سالانہ تاریخ ساز محفل ذکر و حمد و نعت بتاریخ 05 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا رات گئے جامعہ مدرسہ قاسمیہ کے ایل پی روڈ ختم نبوت چوک موضع ککس اوچشریف میں اپنی آب و تاب کیساتھ منعقد ہونے جارہی ہے جس میں نامور علمائے کرام پیر میاں سیف الرحمان المہند،پیر عبد القدوس نقشبندی،قاضی مطیع اللہ سعیدی،علامہ شبیر احمد عثمانی،مفتی محمد قاسم اور مولانا عمر فاروق علی پوری خصوصی خطاب فرمائیں گے بعد ازاں عالمی شہرت یافتہ ثناءخوانان رسول مفتی سعید ارشد الحسینی،مولانا شاہد عمران عارفی،رانا عثمان قصوری،حافظ ظفر شہزاد گجر،طاہر بلال چشتی،وقار عمر ڈنگراج،حافظ وسیم نواز،خواجہ اظہار الحق مدنی،عتیق الرحمان عقیدت کے خوبصورت پھول بکھیر کر محفل کی رونق دوبالا کریں گے جبکہ قاری محمد اکبر مالکی،قاری محمد اکرم صابر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کرینگے،مولانا محمد صدیق رحمانی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینگے اور یہ عظیم الشان محفل بغداد ساؤنڈ سٹوڈیو کے فیس بک پیج پر براہ راست دکھائی جائے گی آخر میں پیر سید محمد شاہ جرار ذکر مراقبہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے رقت آمیز دعا کروائیں گے
ائے ۔