Contact Us

سالانہ محفل ذکر و حمد و نعت پیر سید مُحمد شاہ جرار کی زیرنگرانی کل بتاریخ 17 ستمبر بروز اتوار خانقاہ قاسمیہ میں منعقد ہوگی

Pir-Jarar-Shah

تمام انتظامات مکمل کر لیے گٸے ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی پیر سید مُحمد شاہ جرار کی صحافیوں سے بات چیت

 احمدپرشرقیہ +  چنی گوٹھ (نامہ نگاران  )سالانہ  محفل ذکر و حمد و نعت  پیر سید مُحمد شاہ جرار کی زیرنگرانی  کل بتاریخ 17 ستمبر بروز اتوار بمقام خانقاہ قاسمیہ بھٹہ ککس اُوچشریف میں بعد نماز مغرب سے لیکر رات گٸے تک جاری رہے گی جس میں مُلک بھر سے عُلماء کرام،ثناء خوانان رسول اور قُرأ حضرات سمیت ضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی تفصیل کے مُطابق  پیر سید مُحمد شاہ جرار نے صحافیوں سے بات  چیت کرتے ہوٸے کہا کہ عظیم الشان محفل کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گٸے ہیں جس میں نامور عُلماء کرام قاضی مطیع اللّہ سعیدی، مولانا عبد الحنان صدیقی، مُفتی محمد قاسم، مولانا عبدالقدوس قُدوسی، مولانا عُمر فاروق علی پوری، مولانا شاکر قاسمی اورمولانا سلیم اختر خصوصی خطاب جبکہ عالمی شُہرت یافتہ ثناءخوانان رسول مُفتی سعید ارشدالحُسینی، شاہد عمران عارفی، سید عزیز الرحمان شاہ، حافظ ابوبکر مدنی، رانا عُثمان قصوری، ملک مبشر صاٸم علوی، ظفر شہزاد گُجر، وقارعُمر ڈنگراج، حسن افضال صدیقی، حافظ وسیم نواز، خواجہ اظہار الحق مدنی، حاجی ظفر اقبال سومرو، حافظ عتیق الرحمان، اجمل علی حیدری و دیگر ثناءخوانی کے خوبصورت پُھول بکھیریں گے قاری مُحمد اکرم صابر تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے نقابت کے فراٸض مولانا محمد صدیق رحمانی سرانجام دیں گے ۔

مزید پڑھیں