عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن , انٹرنیشنل یونین اف رائٹرز اور تحریک منہاج القران حاصل پور کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ محفل مسالمہ
حاصل پور: عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور، انٹرنیشنل یونین اف رائٹرز تحصیل حاصل پور اور تحریک منہاج القران تحصیل حاصل پور کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی یاد میں سالانہ محفل مسالمہ منہاج اسلامک سنٹر اجمیری ٹاؤن حاصل پور منعقد ہوا جس کی صدارت تحسین یزدانی چیئرمین میلسی رائٹرز فورم پاکستان نے کی۔ میزبان محفل ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ (چیئرمین عاشق حسین خان ایڈوکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور و صدر ڈویژن بہاولپور انٹرنیشنل یونین اف رائٹرز) نے تمام مہمانوں کو ویلکم کیا اور نظامت کے فرائض سنبھالتے ہوئے محفل کا آغاز کیا۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالباسط خضر اور پروفیسر حبیب اللہ خان نے حاصل کی، نعت رسول مقبول محمد توقیر لطیف عطاری نے پیش کی جبکہ منقبت ملک محمد افضل قادری نے پڑھی۔مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر مظہر حسین مظہر (صدر تحصیل میلسی انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز),قاسم سلیم خان غازی خنانہ ( صدر تحصیل حاصل پور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز),معظم علی پاشا(جنرل سیکرٹری تحصیل حاصل پور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز),علی حسین جاوید میلسی،چوہدری عاصم ایاز ارائیں امیدوار قومی اسمبلی،استاذ الشعرا ابراہیم حسان حاصل پور،محمد سالم قادری ( صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل حاصل پور)سٹیج پر جلوہ گر ہوئے۔مقامی شعراء کرام میں محمد بوٹا وقاص قادری، طاہر حسین طاہر ،علامہ عبدالوحید عالی، خالد یاور صدیقی، ڈاکٹر محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ،استاذ الشعراء ابراہیم حسان نے اپنے اپنے کلام میں اہل بیت کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ میلسی سے آئے ہوئے مہمان شعراء کرام معظم علی پاشا، علی حسین جاوید،ڈاکٹر مظہر حسین مظہر، تحسین یزدانی نے اپنا اپنا منقبتی کلام پیش کیا۔
بابائے صحافت ذوالفقار علی قائم خانی اور عاصم ایاز ارائیں نے محفل سے خطاب کیا۔ قاسم سلیم خان غازی خنانہ اور عامر رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء محفل کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں محمد سالم قادری نے دعا فرمائی۔ محفل میں شریک ہونے والے معزز مہمانوں میں سجاد شریف رحمانی۔محمدوسیم، سید ادریس بخاری، رانا شاہد ،عمر فاروق چوہان ، محمد احسن بھٹی، اسفن ممتاز ،محمد احمد خضر ،حافظ انعام الحسن و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

