عالمی انجمن خدام الدین کا سالانہ تبلیغی اجتماع بھور بن چوک مری میں دو اگست سے چار اگست تک جاری رہے گا حکیم محمد حسنین چوہان
اتوار تین بجے عالمی انجمن خدام الدین کے سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری دعا کرائیں گے جنرل سیکرٹری عالمی تحریک خدام الدین جنوبی پنجاب
احمد پور شرقیہ( پریس ریلیز ) عالمی تحریک خدام الدین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد حسنین چوہان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے عالمی انجمن خدام الدین کا سالانہ تبلیغی اصلاحی اور سلسلہ قادریہ راشدیہ کا سالانہ اجتماع بھور بن چوک مری میں دو اگست بروز جمعۃ المبارک سے چار اگست بروز اتوار تک جاری رہے گا جس میں حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے کے خلفائے کرام مشائخ عظام اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے اور مجالس ذکر کی محفلیں منعقد کی جائیں گی علماء کرام سنت نبوی محبت اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین اور شان اولیاء اللہ بیان کریں گے اتوار تین بجے عالمی انجمن خدام الدین کے سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری دعا کرائیں گے اس موقع پر حکیم محمد حسنین نے کہا کہ احمد پور شرقیہ سے علمائے کرام اور مریدین کا وفد اس روحانی اجتماع میں شرکت کرے گا