پنجاب کالج برین آف احمد پور کوئز پروگرام کی سالانہ تقریب میں قاضی عدنان فرید کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پنجاب کالج کے سالانہ مقابلے میں احمد پور شرقیہ یزمان اور بہاولپور صدر کی تحصیلوں کے نوے ہائی سکول کے 890 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا
تقریب میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ اور طالبات میں 44 ہزار روپے کے نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں
پنجاب کالج کی پروقار تقریب سے پرنسپل آرمی پبلک اسکول ڈیرہ نواب صاحب محترمہ فوزیہ طلعت کا انگریزی زبان میں خطاب
سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بک کا اپنے خطاب میں فاروقی برادران کی تعلیمی خدمات پرخراج تحسین
احمدپورشرقیہ(تحصیل رپورٹر)پنجاب کالج برین آف احمد پور کوئز پروگرام کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے کہا کہ طلبا اور اساتذہ کا ایک روحانی رشتہ ہوتا ہے طلباء کو تعلیم کے ساتھ اخلاقی شعور اور تربیت کی طرف توجہ دینا چاہئے آج کے جدید دور میں تعلیم اور تربیت کے میدان میں آئی ٹی جیسے اداروں میں کام کرنا بھی ایک مشن ہے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کالج نے تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات پیش کی ہیں جس کا سہرا اساتذہ کو جاتا ہے قاضی عدنان فرید نے کہا کہ جس طرح طلباء تقاریر اور مختلف فورم پر نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں وہاں ٹیلنٹ کو چھپانا نہیں چاہیے انہوں نے کہا کہ آج کے لمیٹڈ دور کے اندر پرائیویٹ اداروں کو چلانا ایک مشکل عمل ہے انہوں نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں پنجاب کالج اور دیگر سکولوں کے اساتذہ کو جن کی بدولت طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی ہیں تقریب سے سابق چیئرمین بلدیہ احمدپورشرقیہ ملک عثمان رشید بوبک اے پی ایس سکول کی پرنسپل فوزیہ طلعت، ڈائریکٹر پنجاب کالج سلمان فاروقی، صدر بار ایسوسی ایشن سردار نزر اسلم خان ایڈووکیٹ، پرنسپل پنجاب کالج اسلم پرویز، صدر میڈیا کلب احمدپور شیخ عزیز الرحمٰن، ڈائریکٹر کالج پرنسپل چوہدری ارشد سلیم، محمد ارشد بھٹہ، سید تنویر بخاری، محبوب اعوان، اور چودھری عبدالرزاق نے اپنے اپنے خطاب میں طلباء کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں کالج کی انتظامیہ نے پنجاب کالج کے علاوہ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات کو ان کی محنت کا صلہ دے کر دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی کا سہرا اساتذہ کو جاتا ہے فاروقی برادران جس طرح تعلیم جیسی نعمت سے آراستہ کر رہے ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں تعلیم کے شعبہ سے وابستہ طلباء آنے والے کل کا مستقبل ہیں سکالرشپ ہو یا تعلیمی میدان طلباء و طالبات نے تعلیمی اداروں اور ملک کا نام روشن کرنا ہے تقریب میں الہدا پبلک ہائی اسکول کے طالب علم ریاست رسول کو فسٹ، ایم سی ہائی سکول کے طالب علم محمد حسین شبیر قریشی کو سیکنڈ، اسلامیہ پبلک ہائی سکول کے طالب علم سید محمد عمر شاہ کو تھرڈ، جبکہ آلسلیم پبلک اسکول مسافرخانہ کی طالبہ ثناءاللہ ڈتہ کو فسٹ، جانباز پبلک ہائی اسکول کی طالبہ تسمیل زہرہ کو سیکنڈ، اور اے پی ایس ڈیرہ نواب سکول کی طالبہ تمویل مختار کو تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈ ایوارڈ اور اسکالر شپ ایوارڈ بھی دیا گیا تقریب میں سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ، نائب صدر نسیم اعجاز مسن ایڈووکیٹ، سید تصدق عباس بخاری ایڈووکیٹ، ساجد سراج جلوانہ ایڈوکیٹ، غلام شبیر بھٹہ ایڈووکیٹ، جہانزیب گیلانی، ندیم خان لاشاری، محمد زکریا بھٹی، آصف ہاشمی، سیکرٹری جنرل انجمن تاجران آفتاب احمد خان ڈاھر،محمد ایوب راجپوت، سید محمد علی شاہ، ڈاکٹر اعجاز الحق، لالا محمد اسلم قریشی، شبیر احمد قریشی، پرنسپل سجاد اعوان، محمد حسنین چوہان، فاروق احمد سیال، محمد یوسف فاروقی، محمد اسماعیل فاروقی، سیکرٹری جنرل میڈیا کلب احمدپورشرقیہ آصف حسین بخاری، سیکرٹری جنرل پریس کلب احمد پور مکئی حیدر خان جلوانہ، عمران اکبر خان بارکزی، محمد جمیل شہزاد، محمد اشفاق پرھار، جمشید اقبال بھٹی و دیگر نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو میڈل اور اسناد تقسیم کیے
ادھر پنجاب کالج کے ترجمان نے نوائے احمدپورشرقیہ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ان مقابلہ جات میں یزمان احمد پور شرقیہ اور بہاولپور صدر کی تحصیلوں کے نوے ہائی سکولز کے 890 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے ایک سو چالیس طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی- تقریب میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ اور طالبات میں 44 ہزار روپے کے نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں جبکہ ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد سلیمان فاروقی نے بتایا کہ اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ و طالبات کو پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں داخلہ لینے پر بالترتیب ایک لاکھ روپے 80 ہزار روپے اور ستر ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی
پنجاب کالج کی پروقار تقریب سے پرنسپل آرمی پبلک اسکول ڈیرہ نواب صاحب محترمہ فوزیہ طلعت نے انگریزی زبان میں خطاب کیا جبکہ سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بک نے اپنے خطاب میں فاروقی برادران کی تعلیمی خدمات پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا


مقامی صحافی شبیر قریشی کے صاحبزادے محمد حسین قریشی نے طلباء کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی
