نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری
Advertisements
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، ان تمام بحرانوں اور مسائل کوحل کرنےکی ضرورت ہے، مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب بھی مل کرکام کیا بڑی کامیابی حاصل کی
ا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تمام جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پربات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے نئے چارٹر پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
Advertisements