Advertisements

بجٹ 2023-24 9 جون کو پیش کرنے کا اعلان

ishaq daar
Advertisements

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردے گا، آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے اگر نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے۔

Advertisements

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف نے جتنے پیشگی اقدامات کہے کر لیے، اب مزید نہیں کر سکتے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، 3.7 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں۔