Advertisements

پٹرول پر 100 روپے لٹر ریلیف کا اعلان : موٹرسائیکل ، رکشے چھوٹی گاڑیوں والے مستفید ہونگے : شہباز شریف

Premier Shehbaz Sharif
Advertisements

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پرپڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے ، مشکل کی گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ریلیف سکیم کی رجسٹریشن کا اجرا کردیا گیا:بیان

اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے عوام پر پڑنے والے اثرات کم کرنے کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی استعمال کرنے والوں کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Advertisements

اس حوالے سے جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پرپڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، موٹرسائیکل، رکشے ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی سکیم شروع کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل، رکشے ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو فی لٹر پٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا۔ موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت 2 پہیوں اور 3 پہیوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لٹر پٹرول پر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پورے پاکستان بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب جبکہ اسلام آباد کی حدود میں ریلیف کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کردیا جائے گا ۔خصوصی ریلیف سکیم کی رجسٹریشن کا اجرا گزشتہ روز سے کردیا گیا، ریلیف کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا، سکیم کی رجسٹریشن کیلئے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات دینے پرصوبوں کے شکرگزارہیں