Contact Us

سرائیکی شاعر جانباز جتوئی کی برسی پر نجی اسکول میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

anniversary of Seraiki poet Hazrat Janbaz Jatoi
اوچ شریف : سرائیکی زبان و ادب کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر حضرت جانباز جتوئی کی برسی کے موقع پر منعقدہ مشاعرہ میں دعا مانگی جا رہی ہے دوسری طرف سابق صدر پاکستان فاروق لغاری سے تمغہ برائے حسن کارکردگی وصول کرنے کے موقع پر لی گئی تصویر

اوچ شریف (نامہ نگار) سرائیکی زبان و ادب کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر جانباز جتوئی کی برسی کے موقع پر نجی اسکول میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

تفصیل کے مطابق شعری و ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ یافتہ سرائیکی زبان و ادب کے معروف شاعر جانباز جتوئی کی برسی کے موقع پر اوچ شریف کے نجی اسکول میں ان کے صاحبزادے سرفراز علی خان جتوئی کی سربراہی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا محفل مشاعرہ کی صدارت گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کے (قائم مقام) پرنسپل صفدر حسین نے کی جب کہ مہمانان خصوصی کے طور پر اقبال اکرام میتلہ، منظور حسین شوق اور عبدالحکیم غازی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید تحسین عباس گوہر، اظہر علی دانش، دیوان سید حیدر علی قوی بخاری، صفدر علی حیدری، زوار حسین بھٹہ، اسلم ہمشیرا، خواجہ غلام شبیر اور سجاد حسین ملانہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی مشاعرے میں مختلف شعراء کرام اور مقررین نے اپنا کلام پیش کیا اور جانباز جتوئی کی شخصیت اور ان کی ادبی و شعری خدمات کے موضوع پر اظہار خیال کیا محفل مشاعرہ میں نقابت کے فرائض سرفراز علی خان جتوئی نے انجام دیے۔

مزید پڑھیں