انجمن پٹواریان تحصیل احمدپورشرقیہ کی تقریب حلف وفاداری۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ تحصیلدار وسب رجسٹرار عدنان اشرف،نائب تحصیلداران غلام یٰسین شاکر اورملک حضوراحمد مہمانان گرامی تھے

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) تقریب حلف وفاداری انجمن پٹواریان تحصیل احمدپورشرقیہ پٹوارخانہ اندرون کچہری میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمانان گرامی اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ، تحصیلدار وسب رجسٹرار عدنان اشرف،نائب تحصیلداران غلام یٰسین شاکر اورملک حضوراحمد نے شرکت کی۔ تقریب حلف وفاداری کا آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول ؐ سے کیاگیا۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض اربن گرداور توحیدعباس شاہ نے انجام دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے نومنتخب صدرخلیل احمدخان، جنرل سیکریٹری جام ارشاداحمد، سرپرست اعلیٰ ملک محمداجمل عاربی، نائب صدور محمداقبال بربرا، محمداسلم سمیجہ، جوائنٹ سیکریٹری محمدرفیق اعوان، فنانس سیکریٹری محمدارشدکمبوہ، پریس سیکریٹری رفیق احمدلنگاہ، نمائندگان ضلع جلیل احمدخان لنگاہ، رانانوراحمد، چیئرمین مجلس عاملہ خواجہ خیرات حسین، وائس چیئرمین مجلس عاملہ محموداکبربھٹی، ممبران مجلس عاملہ احسان انور، فیاض علی شاہ اور محمدعارف پٹواریان سے حلف وفاداری لی۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ اور تحصیلداروسب رجسٹرار عدنان اشرف نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران وعملہ سائلین کے کاموں میں آسانیاں پیداکریں اور اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں اور اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں۔ میرٹ پر کام کو ترجیح دیں۔ نومنتخب صدر خلیل احمدخان پٹواری نے کہا کہ میں جملہ پٹواربرادری کا تہہ دل سے مشکورہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے میری کامیابی کو یقینی بنایا۔ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ قواعد وضوابط کی پاسداری کروں، میں تمام پٹواربرادری کو ساتھ لیکر چلوں گا، میرا کسی بھائی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ تمام پٹواربرادری میرابازوبنیں میں پٹواری برادری کے وسیع ترمفادات کی خاطر تمام تروسائل بروئے کارلاؤں گا۔ نومنتخب جنرل سیکریٹری جام ارشاد احمدنے کہا کہ میں پٹواربرادری کاانتہائی مشکورہوں جنہوں نے میرے پینل پر اعتماد کرتے ہوئے بھرپور ووٹ دیکر واضح اکثریت سے کامیاب کرایا۔ اس موقع پر نائب تحصیلداران ملک حضوراحمد،غلام یٰسین شاکر، رمضان خان چانڈیہ، گرداوران توحیدعباس شاہ، رانامحمدطارق، نعیم گوندل، سلیم خان بلوچ، عبدالحمیدوڑائچ، فداحسین، پٹواریان محمداصغربلوچ، بشیراحمد، محمدعارف اور ریونیوعملہ رانامحمدخالد، محمدشہزاداعوان، حشمت خان، امجد شاہ، راشدخلیل بلوچ، محمدوقاص بھٹی، جاویدنواز، کامران ترین، منوراقبال، جہانزیب بلوچ، معین بلوچ، محمدنادر، محمدعامر، شہریار، وجاہت کلاچی، محمدکامران، عبدالغفارہیرا، شفیق الرحمن بھٹہ، اعجاز مغل،رانامختیار ودیگر بھی موجودتھے۔ آخرمیں پرتکلف ظہرانے کااہتمام بھی کیاگیا۔