احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) نواب بہاول خان عباسی امیدوار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار شھزادہ میاں گزین عباسی کی انتخابی مہم عروج پر نواب گروپ کا سبزی منڈی احمد پور شرقیہ میں بڑا پاور شو آڑھیتاں سبزی منڈی محمد حامد خان ،چوہدری محمد امجد کمبوہ ،ارسلان سنی ،محمد بلال پرہار ،محمد شکیل کمبوہ، منشی حاجی اکرم کالری ،عبدالوحید کمبوہ نےبھی نواب بہاول خان عباسی اور شھزادہ میاں گزین عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا
آڑھیتوں کے سرپرست اعلی حاجی عبد الحمید بڈانی بلوچ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحبان محسن پاکستان ہیں اور میاں گزین عباسی نے اپنے دور حکومت میں سبزی منڈی میں ٹف ٹائل کا منصوبہ دیا ہے بالکل شہر احمد پور شرقیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں ہم سبزی منڈی کے آڑھتی آٹھ فروری کو ان شاءاللہ حقہ پر مہر لگائیں گے اور نواب گروپ کو کامیاب کرائیں گے صدر سبزی منڈی ریاض احمد راجو قریشی اور نائب صدر عمر قریشی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ آٹھ فروری نواب گروپ کی جیت کا دن ہوگا نواب گروپ نے ہمیشہ اپنے خاندان عباسیہ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شرافت کی سیاست کی ہے جنرل سیکرٹری سبزی منڈی چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ نے کہا کہ خاندان عباسیہ نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی اور جہاں تک ہوسکا عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں اس موقع پر اُمیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد تسلسل کے ساتھ عوام میں رہا آور آ ئند ہ بھی رہوں گا امیدوار صوبائی اسمبلی شھزادہ گزین عباسی نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے مجھے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ہم دونوں بھائی ان شاءاللہ کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے