احمد پور شرقیہ میں نزد رہبر پٹرولیم سروس کے ایل پی روڈ،,اوچ شریف نزد شیل پٹرول پمپ، للو والی موری کے ایل پی5روڈ اوچ شریف میں قائم ہیں
بہاول پور:20/جون : ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ضلع بھر میں سیل پوائنٹس مقرر کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق بہاول پور سٹی میں ششماہی نہر یزمان روڈ اور سر صادق محمد خاں عباسی ہسپتال جھانگی والا روڈ میں، احمد پور شرقیہ میں نزد رہبر پٹرولیم سروس کے ایل پی روڈ، یزمان میں چک نمبر 102 ڈی بی قینچی موڑ یزمان، حاصل پور میں ریسکیو 1122 آفس بہاول پور روڈ نیو بس سٹینڈ اور خیرپور ٹامیوالی میں نزد جنرل بس سٹینڈ میں قائم ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے بہاول پور ضلع میں قائم منڈی مویشی اوچ شریف نزد شیل پٹرول پمپ، للو والی موری کے ایل پی5روڈ اوچ شریف، حاصل پور میں قائم منڈی مویشی 68 ایف لنک روڈ بالمقابل تحصیل کچہری حاصل پور، بہاول پور میں نزد خانقاہ شریف بائی پاس میں قائم منڈی مویشی، خیر پور ٹامیوالی میں منڈی مویشی بستی چک 24 خیر پور ٹامیوالی اور یزمان میں قائم منڈی مویشی 51 چک بالمقابل دربار خواجہ غلام رسول بھی ان ایام میں فنکشنل رہیں گی۔واضح رہے کہ مقرر کردہ سیل پوائنٹس کے علاوہ جانوروں کی -خرید و فروخت پر ممانعت ہے