اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا تشدد
اسلام آ باد: اسلام آباد میں دفتر کے باہر سینئیر صحافی اوراینکر پرسن سمییع ابرایم کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔
رپوٹس کے مطابق سمیع ابراہیم کو نامعلوم افراد نے دفتر سے نکلتے ہوئے ٹارگٹ کیا،حملے کے دوران تشدد کے نتیجے میں جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں، سمیع ابراہیم کے مطابق حملہ آورں نے اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی۔
سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ دفتر سے نکل کرگاڑی کے پاس گیا تو پہلے سے دو تین لوگ موجود تھے جن میں ایک خواجہ سرا بھی تھا،خواجہ سرا آیا اور کہا کہ کچھ خیرات دے دو، پیسے دیے تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر حملہ کر دیا، دو اورلوگ بھی آگئے اور کہا کہ تم نے گالیاں دی ہیں، پیچھے دیکھا تو ایک اور بندہ بھی تھا۔
سنئیر صحافی کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر تھا کہ یہ کہیں مجھے گاڑی میں نہ لے جائیں،شکر ہے میں دفتر کے نیچے ہی تھا تو ہاتھ چھڑا کر واپس دفتر میں چلا گیا۔