Contact Us

سندھ ہاؤس جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔ وزیراعظم عمران خان ‎‎

imran addressing nation

 وزیراعظم  کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پرویز خٹک کی اتحادی جماعتوں اور جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں اور منحرف ارکان کے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، اور وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین منحرف ارکان نے واپس آنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ جس پر وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو سیاسی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم عمران خان سےاٹارنی جنرل خالد جاوید نے ملاقات کی، جس میں  مختلف قانونی امور پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی۔

 اٹارنی جنرل نے \تحریک انصاف کے کارکنان کے سندھ ہاؤس واقعہ پر عدالتی تشویش سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے پارٹی کارکنان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ اس طرح کا واقع پیش نہ آئے، اور عدالت کا جو بھی حکم آئے اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں