اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چنی گوٹھ کے قریب وین کی ٹرک سے ٹکر میاں بیوی جاں بحق چار مسافر شدید زخمی

Accident-Image

چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ کے قریب بہاولپور سے صادق آباد جانے والی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو میاں بیوی جاں بحق جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی انہوں نے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دیں جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ بھجوا دیا گیا ہے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بہاولپور سے صادق آباد جانے والی وین موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں رحیم یار خان کے رہائشی عبدالرشید اور اس کی بیوی نسیم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار مسافر نواز صفدر ، وحید ، پرویز حسین اور زنیرہ بی بی سکنہ رحیم یار خان شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس ، لیاقت پور پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔

مزید پڑھیں