Advertisements

حضرت علیؓ کی شہادت کے موقع پر جامع مسجد علیؓ احمدپورشرقیہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

Youm-e-Shahadat Hazrat Ali(RA) observed in Masjid Ali AhmedpurEast
Advertisements

حضرت علیؓ کا ذکر کرنا بھی ایک عبادت ہےہ مفتی محمد محسن فیضی , حضرت علیؓ کی بچپن سے لے کر شہادت تک پوری زندگی ایک مثال ہے مولانا عبدالعزیز فیضی

تقریب میں نامور نعت خواں سید منور عباس نقوی، ملک طاہر رسول سعیدی اور زاہد حسین مغل نے نعت گوئی کر کے داد وصول کی

Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) مولائے کائنات حضرت علیؓ کی شہادت کے موقع پر جامع مسجد علیؓ احمدپورشرقیہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر اہل سنت علامہ مفتی مولانا محمد محسن فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کا ذکر کرنا بھی ایک عبادت ہے حضرت علیؓ کے متعلق سرکار نے خود فرمایا کہ جس نے علیؓ کو دیکھا اس نے مجھے دیکھا اور جس نے مجھے دیکھا اس نے علیؓ کو دیکھا مولائے کائنات حضرت علیؓ کے اعلی اخلاق و کردار کی مثال نہیں ملتی اپ کو شیر خدا کا لقب ملا اور اپ کو بہادر سخی اور دیانتدار پایاگیا اپ کی زندگی ایک اعلی مثال و نمونہ تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے کہا کہ حضرت علیؓ بچپن سے لے کر شہادت تک پوری زندگی ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات حضرت علیؓ شیر خدا خود خدا کے گھر میں انکھ کھولی اور شہادت مسجد میں ہوئی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مولائے کائنات حضرت علیؓ کی شہادت بھی اس بات کا درس دیتی ہے کہ ان ایام میں انسانیت کا سبق اور درس کی صورت میں ان کا پیغام  ملا ہے تقریب میں نامور نعت خواں سید منور عباس نقوی، ملک طاہر رسول سعیدی اور زاہد حسین مغل نے نعت گوئی کر کے داد وصول کی تقریب میں عابد مصطفی خان خاکوانی، محمد رفیق صفدر راجپوت، سماجی کارکن جان محمد چوھان، حافظ عبدالغفار، نور المصطفی فیضی، چوہدری محمد زاہد، قاری محمد سجاد فیضی، ڈاکٹر عبدالسلام چوہدری، محمد الیاس، محمد فاروق خان، محمد سلیم خان، محمد ندیم جوہیہ، حافظ شمس الدین، رضا المصطفی خان، طارق علی سعیدی، مہتاب سندھی، امتیاز عارف اور چوہدری محمد اسلم سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی ۔