سردار ملک عامر یار وارن کی صاحبزادے اور دیگر کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس آمد

ڈیرہ نواب صاحب:سردار ملک عامر یار وارن،پرنس بہاول خان عباسی سے محو گفتگو ہیں جب کہ ان کے صاحبزادے سردار ملک احمد یار وارن، صاحبزادہ عاصم عباسی اور ملک عثمان چنڑ ہمراہ موجود ہیں
Advertisements
پی ٹی آئی کے رہنماء نے نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی کو عید کی مبارک باد دی نیز علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈیرہ نواب صاحب+دھوڑ کوٹ+نامہ نگاران: سابق رکن قومی اسمبلی سردار ملک عامر یار وارن، ان کے صاحبزادے سردار ملک احمد یار وارن، ملک عثمان چنڑ اور صاحبزادہ عاصم عباسی صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی۔سردار ملک عامر یار وارن اور ان کے ساتھیوں نے نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی کو عید کی مبارک باد دی۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملکی وعلاقائی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
Advertisements