Advertisements

امیر قطر نے وزیراعظم کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

Amir of Qatar Accepts Prime Minister’s Invitation to Visit Pakistan
Advertisements

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،  چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و دیگر موجود تھے

دوحہ :وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ امیر قطر نے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ جس میں امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے لئے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا جسے امیر قطر نے بخوشی قبول کر لیا اور یہ دورہ اسی سال ہو گا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

Advertisements

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سیاسی مصروفیات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے لئے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز کے اندر قریبی تعاون کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی مسائل پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیہ یہ دورہ پاکستان اور قطر کے اپنی مضبوط شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور ان کے مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا جسے امیر قطر نے بخوشی قبول کر لیا، یہ دورہ اسی سال ہو گا۔دوحہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، افرادی قوت اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ ٹاسک فورس کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے حالیہ اعلیٰ سطحی فیصلوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ غزہ کی صورتحال اور خلیج کی سلامتی سمیت علاقائی امور بھی زیر بحث آئے، جبکہ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید سے بھی ملاقات کی، جو پاکستان- قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہیں۔ گفتگو میں دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے، پاکستانی برآمدات خصوصاً زرعی و ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو متنوع بنانے اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد پر زور دیا گیا۔