Advertisements

امیربہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی عید الفطر منانے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے‎

Nawab SalahuddinAbbasi and Prince Bahawal Abbas Abbasi
Advertisements

ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور اور ولی عہد بہاولپور کی اہلیہ محترمہ بھی ہمراہ ہیں- امیر بہاولپور کے خاندان کے افراد مبارک محل میں قائم پذیر ہیں ،نماز عید شاہی عید گاہ میں ادا کریں گے

ڈیرہ نواب صاحب( سٹاف رپورٹر)امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آج شام لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے – تفصیلات کے مطابق امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ،ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور، ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور انکی اہلیہ محترمہ مبارک محل میں قیام پذیر ہیں -نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی اپنی شاہی روایات کے مطابق عیدالفطر اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس میں منائیں گے وہ شاہی عید گاہ ڈیر نواب صاحب میں نماز عید الفطر ادا کریں گے اور اس کے بعد عام وخاص سے ملاقات کریں گے

Advertisements