نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی عید الفطر ڈیرہ نواب صاحب میں منائیں گے

Advertisements
امیر آف بہاولپور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آج بہاولپور ہاؤس اسلام آباد سے،اپنی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس کے لئے روانہ ہوں گے
ڈیرہ نواب صاحب( سٹاف رپورٹر) امیر آ ف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج بروز 28 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو اسلام آباد سے اپنی آبائی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچیں گے جہاں وہ حسب روایت عید الفطر منائیں گے -تفصیلات کے مطابق نواب آف بہاولپور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں جہاں وہ بہاول پور ہاؤس سے آج بروز جمعۃ المبارک کو اپنے آبائی شہر ڈیرہ نواب صاحب کے لیے روانہ ہوں گے- امیر بہاولپور کی اہلیہ محترمہ اور ولیعہد بہاول عباس خان عباسی کی اہلیہ محترمہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی
Advertisements