نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی کی جانب سے بہاولپور میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت پاک فوج سے اظہار یک جہتی

بھارت نے مساجد اور دیگر مقامات پرمیزائل حملوں سے بے گناہ اور پر امن شہریوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجہ میں صرف بہاول پور میں چودہ افراد شہید ہوئے
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ،لاہور سے نواب صاحب اور ولی عہد بہاولپور کامشترکہ بیان
لاہور( سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی نے بہاولپور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے -اپنے مشترکہ اخباری بیان میں نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں افراد کی جان لے لی جس پر اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے- انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی جنون کو ہوا دیکھ کر جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے – امیر بہاولپور اور ولی عہد بہاولپور نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے سات مئی کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اُنکے ورثاء کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے-