ایمولینس اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

Advertisements
احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) ایمولینس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ ظاہر پیر ، کے قریب لیاقت پور جانے والی ایمولینس کا موٹر سائیکل سے حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار صائمہ بی بی ، محمد ظفر ، اور حسینہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی ۔ جنہوں نے مریضوں کا ابتدائی طبی امداد کے بعد بہا ول پور وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔