فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

Advertisements
راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی، آرمی چیف نے غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
Advertisements
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔