Contact Us

ہمیشہ جائزکام کئے، میرٹ اور مشاورت سے فیصلے کئے، ضمیر مطمئن ہے، اللہ تعالیٰ کیساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں:عثمان بزدار

CM Punjab Usman Buzdar

وزیراعلیٰ کے اعزاز میں تقریب،حکام کا عثمان بزدار کی خدمات کو خراج تحسین، میرٹ کے فروغ کیلئے ویژن کو سراہا
ہمیشہ جائزکام کئے، میرٹ اور مشاورت سے فیصلے کئے، ضمیر مطمئن ہے، اللہ تعالیٰ کیساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں:عثمان بزدار
 لوگوں کو عزت دی، کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا،ذاتی تشہیر کا قائل ہوں نہ کبھی کی
انسان ہوں، غلطی ہو سکتی ہے، مشکل فیصلے کرنے سے کبھی نہیں گھبرایا، نیک نیتی سے عوام کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی
وزیراعلیٰ نے بہترین انداز میں رہنمائی کی،چیف سیکرٹری،وزیراعلیٰ نے صبر و تحمل سے کٹھن وقت سے گزرنے کا طریقہ سکھایا،آئی جی
وزیراعلیٰ میں اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا حوصلہ قابل قدر ہے، ان کیساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ ہمیشہ یاد رہے گا:پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ
لاہور4اپریل:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں سی ایم آفس، پولیس اورانتظامی افسروں نے شرکت کی۔ اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور سرکاری امور میں میرٹ کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ جائزکام کئے، میرٹ کو مد نظر رکھ کر مشاورت سے فیصلے کئے۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں۔کسی کو کبھی بھی غلط کام کا نہیں کہا۔میرا ضمیر مطمئن ہے۔ لوگوں کو عزت دی، کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا۔میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ذاتی تشہیر کا قائل ہوں نہ کبھی کی۔خاموشی سے کام کرنے کا عادی ہوں۔انسان ہوں، غلطی ہو سکتی ہے۔ مشکل فیصلے کرنے سے کبھی نہیں گھبرایا۔ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کرنے کی بھر پورکوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے بہترین مفاد میں ازخود وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے جو بھی فیصلہ کیا اس کی تائید اورحمایت کرتے ہیں۔بھرپور تعاون اورمعاونت کرنے پر حکومت پنجاب کے ہر افسر اوراہلکار کا ممنون ہوں۔بیوروکریسی عوام کی خدمت کامشن جاری رکھے۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ فرائض کی ادائیگی میں بہترین انداز میں رہنمائی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کام کرنے کی آزادی دی اور ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ رہنمائی کی اور مکمل سپورٹ کیا۔آئی جی پولیس راؤسردار علی خان نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صبر و تحمل سے کٹھن وقت سے گزرنے کا طریقہ سکھایا۔ پولیس افسروں اوراہلکاروں کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ اداکرتا ہوں۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی عامرجان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار میں اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا حوصلہ قابل قدر ہے۔ مشکل اورکٹھن وقت میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہمیشہ آگے بڑھ کر رہنمائی کرتے رہے۔ان کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں