Advertisements

تفکرو ایلومینائی بہاول پور چپٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے تفکرو ایلومینائی نائٹ کا اہتمام

Alumni event in IUB
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب مہمان خصوصی اور ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیا راؤ مہمان اعزاز تھے تقریب میں نامور فنکار فردوس جمال، حنا دل پذیر، میڈیا ایکسپرٹ محبوب چوہدری، نامور سکرپٹ رائٹر علی معین خصوصی شریک ہوئے

تفکرو ایلومینائی بہاول پور چپٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف ایلومینائی افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اشتراک سے وسیب بینکوئٹ ہال میں تفکرو ایلومینائی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب مہمان خصوصی اور ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیا راؤ مہمان اعزاز تھے۔ تقریب میں نامور فنکار فردوس جمال، حنا دل پذیر، میڈیا ایکسپرٹ محبوب چوہدری، نامور سکرپٹ رائٹر علی معین خصوصی شریک ہوئے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے تقریب میں موجود تمام معز ز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایلومینائی نیٹ ورک کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ یونیورسٹی کے ساتھ ایلومینائی کا رشتہ مزید بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے علم کی آگاہی، سائنسی بنیادوں پر علم کی جدوجہد کے لیے جامعہ اسلامیہ کی بنیاد رکھی۔ برصغیر کے مسلمان جو کہ 2صدیوں سے انگریزوں کی غلامی میں زندگی بسرکر رہے تھے ان کے اندر ایک بے چینی اور اضطراب پیدا ہو ا کیونکہ ان کی اپنی پہچان ختم ہوتی جا رہی تھی۔ اس کے ردعمل میں جو تحریک شروع کی گئی اس میں تعلیم کی آگاہی سب سے زیادہ مضبوط ہوئی۔ مختلف شہروں میں کالجز اور سکولز قائم کیے گئے۔ اسی سلسلے کی کڑی جامعہ اسلامیہ کی شکل میں وجود میں آئی جس کی بنیاد نواب سرصادق محمد خان عباسی پنجم نے رکھی اور اس وقت کے جدید ترین علوم پڑھائے جاتے تھے۔ یہ ادارہ اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا اور 1975میں جنرل پبلک یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا جہاں طلباء وطالبات کو جدید ترین علوم کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پو رمیں دنیاکے 90فیصد علوم پڑھائے جاتے ہیں تاکہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے۔ہمیں موسمیاتی تبدیلی، زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل، چولستان کی آبادکاری، فوڈ سیکورٹی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ہمارے گریجویٹس مستقبل کے لیڈر ہیں جن میں قائدانہ صلاحیتوں ہیں اور وہ ان صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے مختلف اداروں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں چند ماہ قبل 2500اساتذہ کرام کے لیے ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا جس میں اساتذہ کو جدید نصاب کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی تاکہ وہ طلباء طالبات کو بہتر اندا زمیں پڑھا سکیں۔ اس کے علاوہ ہم نے نئے نصاب کو بھی شامل کیا جس میں اسلامک لرننگ ڈیپارٹمنٹ میں شعبہ قرآن سٹڈیز کا شعبہ قائم کیا جس میں طلباء وطالبات کو دین کو بہتر انداز میں سیکھایا اور پڑھایا جا تا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر ماحول مہیا کریں اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی بہتر تربیت کرے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے میں اپنا کردارادا کرسکیں اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم علم حاصل کریں گے۔ تفکرو ایلومینائی کے سربراہ مسعود صابر نے تفکرو ایلومینائی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ہزاروں فارغ التحصیل طلباء وطالبات فکری طور پر مادر علمی سے جوڑے ہوئے ہیں اور اس کی ترقی اور بھلائی کے خواہش مند ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے جامعہ اسلامیہ کو ترقی کی نئی منزلوں سے روشناس کرایا ہے اور آج یہ یونیورسٹی عالمی سطح پر جانی پہچانی جاتی ہے۔ تفکرو ایلومینائی کے زیر اہتمام تقریبات کے ذریعے سوشل میڈیا نیٹ ورک اورمختلف تقریبات کے ذریعے یونیورسٹی ایلومینائی کو جوڑا جاتا ہے۔ مسعود صابر نے اس موقع پر آئندہ سال 9نومبر تک مختلف تقریبات اور ایونٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز ڈاکٹر اظہر حسین نے کہا کہ ایلومینائی نیٹ ورک کے ذریعے اب تک 18ہزار سے زائد ایلومینائی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ تفکرو ایلومینائی کے اشتراک اور مسعود صابر کی خصوصی تعاون اور وائس چانسلر کی سرپرستی میں پہلا ایلومینائی ڈنر منعقد ہوا ہے۔ تقریب سے تفکرو استاد نعمان فاروقی، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور چوہدری ذولفقار علی مان، پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ، سماجی و سیاسی رہنما سعد مسعود، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، ڈائریکٹر اینیبلنگ سنٹر ثمر فہد، پرنسپل اسٹیٹ کیئر اینڈ سپیس مینجمنٹ فرخندہ تحسین، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر براڈ کاسٹ ریڈیو ٹی وی اینڈ فلم ڈاکٹر شہزاد رانا، ایلومینائی راجہ شفقت،اساتذہ کرام اور سینکڑوں کی تعداد میں ایلومینائی شریک ہوئے۔  

Advertisements