Advertisements

الائیڈسکول کی طالبات کانیوتعمیرشدہ جوڈیشل کمپلیکس احمدپورشرقیہ کا مطالعاتی دورہ

Allied School Students Undertake Study Tour of Newly Constructed Judicial Complex, Ahmedpur Sharqia
Advertisements

سول جج ڈاکٹر محمد اجمل نے سوال و جواب کی نشست میں پاکستان کے عدالتی نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

طالبات کو مختلف عدالتوں کی کارروائی کا مشاہدہ کرنے اور پاکستان کے عدالتی نظام کے عملی کام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

Advertisements

احمدپورشرقیہ( اشفاق سندا سے)  الائیڈ اسکول کیمپس کی طالبات نے احمدپورشرقیہ میں نیو جوڈیشل کمپلیکس کامطالعاتی دورہ کیا،دورہ میں34 سے زائد طالبات نے شرکت کی جبکہ اساتذہ اورپرنسپل ادارہ بھی ہمراہ تھے۔  طالبات کو مختلف عدالتوں کی کارروائی کا مشاہدہ کرنے اور پاکستان کے عدالتی نظام کے عملی کام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ فاضل ججز نے نہایت خوش دلی سے طالبات اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیے اور عدالتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر طالبات کو آگاہی دی۔ ۔

طالبات نے زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد، مقدمات کے فیصلوں کی شرح، عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجوہات، کم عمر ملزمان، خواتین سائلین اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالات کیے۔ اس موقع پر ایک خصوصی سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں سول جج ڈاکٹر محمد اجمل نے پاکستان کے عدالتی نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طالبات اور اساتذہ نے لاہور ہائی کورٹ لاہور کی معزز چیف جسٹس  مس عالیہ نیلم کے وژن کو سراہتے ہوئے شہر کے لیے جدید اور بہترین نیو جوڈیشل کمپلیکس کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیااورفاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  زبیرشہزاد کیانی صاحب کی جانب سے نیوجوڈیشل کمپلیس کے وزٹ کی اجازت دئیے جانے پران سے اظہارتشکرکیا۔