Advertisements

سی سی ڈی اور موٹر سائیکل سواروں کے مابین مبینہ مقابلہ، 16 مقدمات میں نامزد ملزم رضوان عرف راجو راکٹ ہلاک

Uchsharif
Advertisements

ہلاک ہونے والے ملزم نے قصور اور بہاولپور پولیس پر حملے بھی کیے تھے، جن کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے تھے

چنی گوٹھ (نامہ نگار) اوچ شریف میں سی سی ڈی اور موٹر سائیکل سواروں کے مابین مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کی وارداتوں کے 16 مقدمات میں نامزد ملزم رضوان عرف راجو راکٹ ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم نے قصور اور بہاولپور پولیس پر حملے بھی کیے تھے، جن کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی میں سرکل آفیسر عامر شاہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم چنی گوٹھ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

Advertisements