عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے مسلمانان پاکستان کے اندر حالیہ پائی جانے والی بے چینی کی لہر کو ختم کیا جائے قائدین اتحاد تنظیمات اھلسنت
آئین پاکستان, سابقہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا بھرپور احترام کیا جائے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ھے اس کو نہ چھیڑا جائے
جامعہ نظام مصطفی بہاولپور میں قائدین اتحاد تنظیمات اھلسنت بہاولپور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اویسی نے کی
سمہ سٹہ(نامہ نگار) جامعہ نظام مصطفی بہاولپور میں قائدین اتحاد تنظیمات اھلسنت بہاولپور ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت جگر گوشہ محدث اعظم بہاولپوری امیر اتحاد صاحبزادہ علامہ ریاض احمد اویسی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض مفکر اسلام علامہ پروفیسر عون محمد سعیدی نے ادا کئیےاجلاس میں حکومت وقت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے مسلمانان پاکستان کے اندر حالیہ پائی جانے والی بے چینی کی لہر کو ختم کیا جائے اور آئین پاکستان سابقہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کا بھرپور احترام کیا جائے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ھے اس کو نہ چھیڑا جائےقادیانی ایسی غیر مسلم اقلیت ھے جس کو آئین پاکستان اور غیرت ایمانی کسی قسم کی مذہبی آزادی دینے کی روادار نہیں ہے ریاستی ادارے اپنی حدود و قیود میں رہتے ہوئے اپنا کام کریں اور اپنا کھویا ہوا وقار بحال کریں تاکہ ملک معاشی و سیاسی بحرانوں سے نکل سکے ، علماء اہلسنت نے ھمیشہ ملکی و قومی مفاد میں ریاستی اداروں کا احترام کیا ھے، اجلاس کے آخر میں قائدین اتحاد تنظیمات اھلسنت بہاولپور ڈویژن نے شہید ملت اسلامیہ محترم اسماعیل ہانیہ علیہ الرحمہ کے لئیے فاتحہ خوانی کی اورانکی جرات و جوانمردی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مجاھدین فلسطین کی کامیابی کے لیے دعاء مانگی ، اجلاس میں خلیفہ صوفی محمد افضل صابری، مفتی مطلوب احمد سعیدی، مفتی قاضی محمد کاشف سعیدی، قاری عبدالرشید قادری، قاری خلیل احمد مہروی ، قاری ریاض احمد گولڑوی و دیگر شریک تھے