Contact Us

حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی تاقیامت زندہ رہے گی علامہ ڈاکٹر سید التجا حسین کاظمی 

Majlis Aza held in Imam Bargah Charagh Haideria Muhalla Shikarian

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حسینی مشن کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے محلہ شکاری امام بارگاہ چراغ حیدر میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب ‎


احمدپورشرقیہ (علی حسین جلوانہ) محلہ شکاری امام بارگاہ چراغ حیدر میں علامہ ڈاکٹر سید التجا حسین کاظمی نے عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا رہتی دنیا تک مٹایا نہیں جا سکتا حضرت امام حسین علیہ السلام کی دین اسلام کی سربلندی قربانی تاقیامت زندہ رہے گی اور واقعہ کربلا ہمیں مصائب و آلام میں ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام نے ہر طرح کے مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کر کے ہمیں یہ بتایا کہ ان سے گھبرانا نہیں چایے علامہ ڈاکٹر سید التجا حسین کاظمی نے کہا کہ واقعہ کربلا امام حسین علیہ السلام اور انکے اہل بیت کی حق گوئی بہادری جرتمندی اصول پرستی اور سر فروشی کی وہ داستان ہے جو اپنے خون سے لکھی گئی ہے اور یہ داستان کسی بھی دنیاوی غرض و طمع سے بالکل پاک ہے علامہ ڈاکٹر سید التجا حسین کاظمی نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل اور ظالم و مظلوم کے درمیان وہ حد فاضل کھنچ دی جسے رہتی دنیا تک مٹایا نہیں جا سکتا ہم لاریب کتاب میں سے صاحب فضیلت اسمائے انبیاء کرام کے بارے میں عشرہ محرم الحرام میں بتائیں گے کہ امام حسین علیہ السلام پوری دنیا کے محسن ہیں کیونکہ اعلی انسانی اقدار کو زندہ رکھنے اور مقام انسانیت کی عظمت کو بچانے کے لیے امام حسین علیہ السلام نے لازوال قربانیاں دی ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حسینی مشن کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے مجلس عزا میں انجمن عزاداری حسین کے سر پرست اعلیٰ سید ناظم علی بخاری سبز پوش سید بادشاہ حسین شاہ بخاری چیرمین سید صدا حسین مبین رضوی سید تنویر حسین بخاری سید سبطین حیدر بخاری المعروف رانجھو شاہ سید عامر عابد حسین رضوی سید علی رضا بخاری سید بہار مصطفی بخاری سید کرار حسین بخاری سید کامران شاہ بخاری سید زین شاہ بخاری سید گلفام ذاکر حسین بخاری سید زاہد حسین بخاری سید دلدار حسین بخاری سید عون محمد بخاری سید بلاول حسین بخاری سید منتظر مہدی بخاری سید میسم دربار بخاری علی حسین جلوانہ علی لعل خان جلوانہ اور انجمن عزاداری حسین کے سر پرست اےڈی خان جلوانہ نے شرکت کی مجلس عزا پر لنگر اور خواتین کے پردہ داری کا خاص اہتمام کیا گیا تھا مجلس عزا پر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات تھے.

مزید پڑھیں