Advertisements

اللہ آباد ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم۔ 14 سالہ نوجوان طالب علم موقع پر جاں بحق

“Allah Abad: 14-Year-Old Student Killed on the Spot in Horrific Tractor-Trolley and Motorcycle Collision”
Advertisements

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان طالب علم محمد انس ولد محمود عباسی کو سر پر گہری چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی

اللہ آباد(نامہ نگار)اللہ آباد کے چونگی چوک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم۔ 14 سالہ نوجوان طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل لیاقت پور کے علاقے کوٹلہ نواب کا رہائشید  نوجوان طالب علم محمد انس ولد محموعباسی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سکول جا رہا تھا۔کہ چونگی چوک پرموٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے خوفناک تصادم میں جان بحق ہو گیا۔

Advertisements

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان کو سر پر گہری چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تاہم لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی یا پولیس کارروائی کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ضروری کارروائی کے بعد میت کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔نوجوان کی ناگہانی موت پر علاقے میں فضا سوگوار ہے اور اہل خانہ شدید غم سے نڈھال ہیں۔#