وطن عزیز کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری، دہشت گردی، بھوک ، اور افلاس نے ڈیر ے ڈال دیئے ہیں۔ شاھد خاقان عباسی

Group photo Shahid Khaqan Abbasi

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی سینئر نائب صدر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل شاھد خاقان عباسی ، نے سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ( ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں بلیغ الرحمن اور مخدوم عدیل الرحمن سابق مشیر وزیر اعظم سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری، دہشت گردی، بھوک ، اور افلاس نے ڈیر ے ڈال دیئے ہیں۔ اور حکمران صرف اور صرف اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے ۔ ا نہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں نے ای وی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اور ملک میں فوری انتخابات کرانا ہی ملک کو بچانا ہے آخر میں انہوں نے کہا مسلم لیگ ( ن) جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ملک میں جمہوریت کے استحکام تک اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ۔