Advertisements

درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم، اسٹیٹ بینک کا سرکلر جاری

State Bank Image
Advertisements

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئیں۔

اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے  بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔

Advertisements

اسٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کردئ گئی ہے۔