Advertisements

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا

All private and government schools in Punjab will be closed on 25th May due to surge in temerature and heat wave
Advertisements

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا 

لاہور:گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا  محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے 7 اضافی چھٹیاں ہوں گی، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی۔  واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ 

Advertisements