Contact Us

ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ڈپٹی کمشنربہاول پور زاہد پرویز وڑائچ

All precautions should be taken to prevent dengue

بہاول پور: 3/ اکتوبر: ڈپٹی کمشنربہاول پور زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکوال، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، ڈی ایچ او پریوینٹیو میڈیسن ڈاکٹر خالد آرائیں، فوکل پرسن و ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ اورمتعلقہ محکموں کے افسران و فوکل پرسنز موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ بہتر انداز میں کی جائے اور لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے کہ پانی ایک جگہ ٹھہرنے نہ پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ درست طریقہ سے تلف کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں فعال انداز میں کام کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی لاروا ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں متحرک انداز میں کام کریں اور اینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر خالد چنڑ نے یکم جنوری 2022ء سے 3اکتوبر 2022ء تک انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران ڈینگی کے 27کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 24ڈینگی کے مریض ایسے ہیں جو دیگر شہروں سے سفر کر کے بہاول پور آئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ڈینگی کے پانچ مریض بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور 5مریض سر صادق محمد خاں عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ ضلع بھر میں 108آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں اور 412ان ڈور سرویلنس ٹیمیں فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں