بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا
آرٹس کونسل بہاول پور میں منعقدہ ” یوم سفید چھڑی“کی تقریب میں خصوصی شرکت کی بصارت سے محروم افراد میں تحائف بھی تقسیم کیے
تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس محبوب الہٰی کھر، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ناصر حمید ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر صالحہ صدیقہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عزیر ، سی ای او سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
بہاول پور:کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے آرٹس کونسل بہاول پور میں منعقدہ ” یوم سفید چھڑی“کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق تعلیمی اشیا فوری فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم سفید چھڑی کے موقع پر بصارت سے محروم سرکاری ملازمین کو عام تعطیل دی جائے گی۔
تقریب میں سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی ،صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ضلع بہاول پور محمد ارشد ، جنرل سیکرٹری محمد حمزہ ، طلباء و طالبات سمیت بصارت سے محروم افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بصارت سے محروم افراد میں تحائف بھی تقسیم کیے۔تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس محبوب الہٰی کھر، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ناصر حمید ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیٔر صالحہ صدیقہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عزیر ، سی ای او سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔

