چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی تمام پارٹی تنظیموں کو صوبائی سیکرٹریٹ سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کیخلاف احتجاج کیلئے باضابطہ ہدائیت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور روز مرہ استعمال کی اشیاء سمیت جان بچانے والی میڈیسن کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کی وجہ سے لوگ گھریلو بجٹ پورا نہ کرسکنے کی وجہ سے سخت پریشان ہو کر اجتماعی خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں ایسی سنگین صورتحال میں آئینی مدت کے اندر بروقت انتخابات انتہائی ضروری ہیں، کیونکہ ایک طرف حکمران سرمایہ دار اشرافیہ و بیورو کریسی ہے، جس کیلئے بجلی، پیٹرول، گھر، گاڑی، علاج سب مفت ہے، اربوں ڈالرز کی سبسڈی ملتی ہے، دوسری طرف غریب کے منہ سے نوالہ تک چھینا جارہا ہے، اس ظلم و بے حسی کے خلاف نکلنا لازم ہے، جاری کردہ ہدائیت نامہ کی تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر مخدوم احمد محمود نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تمام پارٹی تنظیموں اور الائیڈ ونگز کو ہدائیت جاری کیں ہیں کہ وہ بجلی گیس کے بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تمام پارٹی تنظیمیں کارکن اپنے اپنے سٹی ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر بھرپور احتجاج کریں اور اپنے اس احتجاج میں وکلاء سول سوسائںٹی اور میڈیا تنظیموں و نمائندوں کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دیکر اپنے ساتھ شامل کر کے عوام کی آواز بن کر بجلی پیٹرولیم منوعات کی قیمتوں کے خلاف بھر پور احتجاج کریں،صوبائی صدر مخدوم احمد محمود نے تمام پارٹی تنظیموں بشمول الائیڈز ونگز کو ہدائیت کی ہے کہ وہ اپنے احتجاج کی مکمل رپورٹ اور میڈیا کوریج صوبائی سیکرٹریٹ مخدوم ہاوس ماڈل ٹاون لاہور بھیجیں۔