Advertisements

آل پآکستان قریش کنونشن ماہ جنوری میں منعقد ہوگا۔ ادریس منصور قریشی، جمیعت القریش پاکستان

Idrees Mansoor Qureshi
Advertisements

احمدپورشرقیہ: آل پآکستان قریش کنونشن ماہ جنوری میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان بھر سے قریشی برادری کی معتبر شخصیات شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہار جمیعت القریش پاکستان کے کنوینر ادریس منصور قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایجنڈہ کے مطابق کنونشن میں جمیعت القریش پاکستان کی منتخب مرکزی باڈی کا اعلان کیا جائےگا اور تقریب عہدو وفا ہوگی انہوں نے اس تین روزہ کنونشن کی تفصیلات بتائے کہا کہ مستقبل کے منصوبے جن میں ہیلتھ اور تعلیم شامل ہے معاشرہ میں قریشی برادری کے کمزور طبقہ کے لیے معاشی امداد کے لیے گروپس تشکیل دئیے جائیں گے تاکہ بہتر اور موثر طریقے سے سماجی کام سر انجام دئیے جاسکیں انہوں نے مذید کہا کنونشن احمدپورشرقیہ میں یکم جنوری سے تین جنوری تک جاری رہے گا جس کے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں