Advertisements

آل پاکستان انٹرورسٹی نیٹ بال(مین) چیمپئن شپ کا دو روزہ میگا ایونٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں شروع

group photo at net ball tournament at iub
Advertisements

آل پاکستان انٹرورسٹی نیٹ بال(مین) چیمپئن شپ کا دو روزہ میگا ایونٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں شروع ہو گیا ہے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 9 یونیورسٹیو ں کی ٹیمیں حصہ لیے رہی ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تمام ٹیموں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے نیٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اکیڈمک اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آنے والے وقت میں کھیلوں کومزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ کا کہنا تھا کہ حالیہ سپورٹس رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک بھر کی تمام پبلک یونیورسٹیز میں دوسری پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب رہی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت اور ان کے وژن کے مطابق آئندہ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ چیئرمین سپورٹس کمیٹی و ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کھیلوں کے فروغ کے لیے متحرک ہیں اور یونیورسٹی میں مختلف کھیلوں کی تمام ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا جا تا ہے۔ دوروزہ آل پاکستان نیٹ بال چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور، پنجاب یونیوسٹی لاہور، سپیریئر یونیورسٹی لاہور،لاہور گیریژن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، کراچی یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی لاہور کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز پانچ میچز منعقد کیے گئے۔افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹرمعظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹرآصف نوید رانجھاچیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر نوید ملغانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں تمام ٹیموں کا وائس چانسلر کے ساتھ تعارف کروایا گیا۔

group photo at net ball tournament at iub 2
Net Ball Tournament start at iub