جلالپور پیر والا کو بچانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں:کاظم پیر زادہ
وزیراعلی مریم نوازشریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں
لودھرا ں اور جلالپور کے ساتھ ہوتا ہوا حفاظتی بند موٹروے تک آتا ہے اس بند میں شگاف پڑنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
وزیراعلی پنجاب کسی بھی سیلاب زدہ علاقے اور فرد کو نظر انداز نہیں کریں گی،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب ذمہ دار او رمحفوظ ہاتھوں میں ہے صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ کا ویڈیو پیغام
لاہور21ستمبر:……صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، جلالپور پیر والا کو بچانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں – وزیراعلی مریم نوازشریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں -اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی، پھیلاؤکو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کررہاہے – ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ بھٹہ بند کو دوبارہ مضبوط بنانے کافیصلہ کیا ہے اور دونوں اطراف سے کام شروع کردیاہے –
صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ بھٹہ بند کو دونوں سائیڈ سے ٹیک اپ کر لیا ہے – لودھراں والی سائیڈ پراریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشینری کل رات سے راستہ بنارہی ہے- بندکی ایک سائیڈ پر موجود پانی کی وجہ سے راستہ بنانا ضروری ہے -موٹروے والی سائیڈ پر موجود شگاف کو پر کرنے کے لئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے،دونوں اطراف سے کام جاری ہے -اریگیشن کی ٹیکنیکل ٹیم ہر گھنٹے بعد پانی کے ذخیرے (Pond) کی صورتحال مانیٹر کررہی ہے-اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جلالپور شہر محفوظ رہے گا-انشاء للہ اب جلالپور شہر سیلابی پانی سے مزید متاثر نہیں ہوگا – موٹروے کی طرف جانے والا پانی بھی بتدریج کم ہورہاہے -دونوں سائیڈ کے 6شگاف بھی پر کرنے کا عمل بہت جلد شروع ہوجائے گا اور جلد ا نشاء للہ صورتحال نا رمل ہوجائے گی –
صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی بھائی بے گھر اور نقصان اٹھانے پر مجبور ہوئے -فلڈ آنے پر وزیراعلی مریم نوازشریف نے خود جا کر سیلاب متاثرہ علاقوں کاجائز ہ لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے نہ صرف انتظامیہ، اریگیشن،ریسکیو بلکہ اپنے ارکان ا سمبلی کو بھی ریسکیو آپریشن کے لئے متحرک کیا -علی پور او رجلالپور پیر والا سے 70سے 90فیصد آبادی متاثر ہوئی، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا – سینئرمنسٹر مریم اورنگز یب کی سربراہی میں وزارتی ٹیم کو 10دن کے لئے علی پور بھیجا -صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ خواجہ سلمان رفیق، رانا سکندر حیات، صہیب بھرت اور میں نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں دن رات کام کیا-سینئر منسٹرمریم اورنگز یب نے جلالپور میں دن رات اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کرایا -سینئر منسٹرمریم اورنگز یب اور وزارتی ٹیم پوری آبادی کے ریسکیو ہونے تک وہاں موجود رہی-
صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ علی پور میں بھی حالات بہت خراب تھے، علی پور میں انخلاآپریشن کی ضرورت نہیں تھی ریلیف آپریشن درکار تھا -علی پور میں لوگوں کو خوراک او رامدادی سامان کی ضرورت تھی -وزارتی ٹیم نے میں سلطان پو ر، شہبازپور او ردیگر مقامات پر 15،15گھنٹے امدادی سامان کی ترسیل کی نگرانی کی -وزارتی ٹیم نے ٹیم لیڈر کے ہمراہ سیلاب زدگان کے ہمراہ وقت گزارا -اللہ تعالی کے فضل وکرم سے دریاؤں میں پانی کم ہورہاہے -لودھرا ں اور جلالپور کے ساتھ ہوتا ہوا حفاظتی بند موٹروے تک آتا ہے اس بند میں شگاف پڑنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- زمیندارہ بند ٹوٹنے سے موٹروے کی بائیں سائیڈ تک پانی پہنچنا شروع ہوگیا -صورتحال کا علم ہوتے ہی سینئر منسٹرمریم اورنگز یب نے خصوصی ویڈیو لنک میٹنگ میں این ایچ اے، سوئی گیس سمیت تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا -کاظم پیر زادہ نے کہاکہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے موٹروے کے نیچے سے گزرنے والے پانی کی ولاسٹی اورپھیلاؤ کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی- سینئرمنسٹرمریم اورنگز یب اوروفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی موجودگی میں اجلاس میں ٹیکنکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا –
ٹیکنیکل کمیٹی میں این ایچ اے، سوئی گیس، ڈویژنل ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،پولیس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ پانی کی صورتحال کو مانیٹرکرنے کے لئے روزانہ میٹنگ کررہے ہیں -صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہہ پنجاب کے ہر شہری کو مطمئن ہونا چاہیے کہ پنجاب کے تمام وسائل کا رخ سیلاب زدگان کی طرف ہے-
سیلاب زدگا ن کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف کا عزم غیر متزلزل ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف کی موجودگی میں سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن ا قدام کیاجائے گا -سیلاب زدگا ن انشاء للہ بہت جلد اپنے علاقوں میں جائیں گے اور انہیں محفوظ مقامات پر آباد کیاجائے گا-صو بائی وزیر آبپاشی کاظم پیر زادہ نے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف بہت جلد بحالی پروگرام کا اعلان کریں گی -عوام سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں – بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار نہ دینے کی افواہیں درست نہیں ہیں -بہاولپور کا سیلاب متا ثرہ علاقہ بھی آفت زدہ علاقوں میں شمار ہوگا- کاظم پیر زادہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسی بھی سیلاب زدہ علاقے اور فرد کو نظر انداز نہیں کریں گی -وزیراعلی پنجاب کے پراجیکٹ کی سپیڈ کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی -اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب ذمہ دار او رمحفوظ ہاتھوں میں ہے-

