وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھرکے سکولوں میں نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہر بچے کا بنیا دی حق ہے ڈپٹی کمشنر کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملتانی گیٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ کے دورہ پر موقع پر ہدایات
بہاول پور: 24/ جولائی :ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ہر بچے کا بنیا دی حق ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع بھرکے سکولوں میں نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ بہاول پور کوسرکاری سکولوں میں معیار تعلیم و انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے سونپے گئے ٹاسک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملتانی گیٹ بہاول پور اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ بہاول پور کے دورہ پر موقع پر دیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد اکرم اور سربراہان ادارہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مزین آئی ٹی و سائنس لیب کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقی اور خوش حالی کا واحد راستہ حصول تعلیم میں ہی مضمرہے۔اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی دیگر تعلیمی اداروں کی طرح بہترین تدریسی و تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے سینٹرل جیل بہاول پور میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ فیصل شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
٭٭٭