Contact Us

گنویری والا کے مقام سے ملنے والی تمام نوادرات کو بہاول پور میوزیم کی مرکزی گیلریوں میں ڈسپلے کیا جائے گا : کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور

All antiques of Ganveriwala Cholistan will be displayed in the galleries of Bahawalpur Museum,says Commissioner Dr Ehtehsham Anwar

ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نےبہاول پور میوزیم کی گیلریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر ڈاکٹر احتشام انور کو میوزیم کے بڑے ہالز اور ان میں گنویری والا سے ملنے والی نوادرات کے مجوزہ ڈسپلے بارے بریف دی۔


  بہاول پور:11/ مارچ : گنویری والا کے مقام سے ملنے والی تمام نوادرات کو بہاول پور میوزیم کی مرکزی گیلریوں میں ڈسپلے کیا جائے گا اور ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف گورنرز بہاولپور میوزیم و کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے آج بہاول پور میوزیم کی گیلریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی نے اس موقع پر ڈاکٹر احتشام انور کو میوزیم کے بڑے ہالز اور ان میں گنویری والا سے ملنے والی نوادرات کے مجوزہ ڈسپلے بارے بریف دی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ہاکڑہ تہذیب کی کھدائی کے بعد خطہ بہاول پور کی اہمیت پہلے سے سہ چند ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہاول پور میوزیم میں ان نوادرات کے ڈسپلے سے ملکی و غیر ملکی سیاح، محققین اور وزیٹرز کو ان پر تحقیق کیلئے با آسانی رسائی میسر ہوگی۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ کمشنر بہاول پور کی ذاتی دلچسپی سے چولستان کے مقام گنویری والا میں تقریباً سات ہزار سال قدیم شہر کے آثار اس کھدائی کی دریافت ہوئے ہیں۔ ان ٹیلوں کے آثار 80 ہیکٹر علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر احتشام انور کی تاریخ سے وابستگی اور ریاست بہاول پور سے ان کے لگاؤ اور میوزیم کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیں