Advertisements

علی امین گنڈا پور نے عمران خان حوالے سے بھارٹی میڈیا کے خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا

Ali Amin Gandapur
Advertisements

ہمارا مطالبہ ہے بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو جلد رہا کیا جائے، ان کے خلاف جعلی پرچے کیے گئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ کا ویڈیو بیان

پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کے حوالے سے بھارٹی میڈیا کے خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔  علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلا کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے جبکہ بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کی طبیعت ٹھیک اور وہ ہشاش بشاش ہیں۔

Advertisements

 انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین اور بشریٰ بی بی ٹھیک اور صحت مند ہیں، بانی چئیرمین ہشاش بشاش ہیں، بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید کیا ہوا ہے، انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس پر ہمارے تحفظات بھی ہیں۔  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی میڈیا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا ہے اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارتی میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔  سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی چئیرمین اور ان کی اہلیہ کو جلد رہا کیا جائے، ان کے خلاف جعلی پرچے  کاٹے گئے ہیں اور فسطائیت کی جارہی ہے، ان کے ساتھ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے اور انہیں حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں